قرضہ

پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 25 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے استعمال ہوگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا۔ منصوبوں سے ہائی وولٹیج ٹرانسمشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ منصوبوں سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ پنجاب میں ٹرانسمشن لائن کے نقصانات کو کم کیا جاسکے گا۔ قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے