اداکارہ نیلم منیر

اداکارہ نیلم منیر نے اداکار و سپر ماڈل عمران عباس کے رشتے کے لیے ہاں کر دی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ نیلم منیر نے اداکار و سپر ماڈل عمران عباس کے رشتے کے لیے ہاں کر دی ہے۔ نیلم منیر نے عمران عباس کے متعلق  کہا کہ ’عمران عباس چلیں گے، یہ نام صحیح ہے، عمران عباس بہت اچھے انسان ہیں، مجھے پسند ہیں اور بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں۔‘

تفصیلات کے مطابق فنکار جوڑی ندا یاسر اور یاسر نواز آج کل  فلم ’چکر ‘ کی پروموشن کے لیے خوبرو اداکارہ نیلم منیر کے ہمراہ مصروف نظر آ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اِن فنکاروں کے لیے پروموشن کے دوران کچھ دلچسپ سوالوں جوابوں کا سیشن رکھا گیا۔ اس دوران شوبز انڈسٹری کی سنگل اداکارہ نیلم منیر کے لیے دولہا ڈھونڈنے کی بھی بات کی گئی جس پر نیلم منیر کا کہنا تھا کہ اُن کا دولہا کون ہوگا اس کا فیصلہ یاسر اور ندا کریں گے۔

واضح رہے کہ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ چلو بھئی نیلم بیٹی کے لیے رشتہ ڈھونڈنے کا کام کرتے ہیں اور اسی دوران یاسر نواز نے نیلم منیر کے لیے اداکار عمران عباس کا نام تجویز کر دیا۔ نیلم منیر نے یاسر نواز کی جانب سے دیئے گئے نام پر کوئی اعتراض کرنے کے بجائے کہا کہ ’عمران عباس چلیں گے، یہ نام صحیح ہے، عمران عباس بہت اچھے انسان ہیں، مجھے پسند ہیں اور بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے