رضا ربانی

پاکستان کیخلاف قرارداد یورپین یونین کا امتیازی سلوک ہے۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف قرارداد منظور کرنا یورپی یونین کا امتیازی سلوک ہے جس سے انسانی حقوق کے کھوکھلے نعروں کی حقیقت واضح ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے یورپی یونین میں پاکستان مخالف قرارداد پر تحریک التوا سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت 1947 سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے بنیادی حقوق سلب کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا طویل ترین کرفیو 630 دن سے ہے۔

سینیٹر رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے اور کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کررہا ہے اور مذہبی اقلیتوں کودبا رہا ہے۔ بھارت جنسی زیادتی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ گزشتہ دو برس میں کشمیری عوام کی نسل کشی کی گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر پیلٹ گن استعمال کی جارہی ہے۔ لیکن بھارت کے خلاف کوئی قرارداد منظور نہیں ہوئی۔

سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ مغرب کے اس دہرے معیار کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد مغرب کے اسلاموفوبیا کے ایجنڈے کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے