شیریں مزاری

مسلم ممالک کو فلسطین اور کشمیر کی حمایت میں آواز اٹھانی چاہئے۔ شیریں مزاری

اسلام آباد (پاک صحافت) شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کو فلسطین اور کشمیر کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھانی چاہئے۔ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ فلسطینیوں کی حمایت بھی جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے بہت دباو ڈالا گیا لیکن جب تک فلسطینیوں کو انصاف نہیں ملتا تب تک پاکستان اس حوالے سے کچھ نہیں کرے گا۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے یہ ممکن ہی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر شیریں مزاری کا مزید کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ او آئی سی میں فلسطین اورکشمیر کیلئے آواز نہیں اٹھائی جاتی جبکہ پاکستان نے ماضی میں ہر مسلمان ملک کے انصاف کیلئے آواز اٹھائی، ماضی میں مسلم امہ کی مسلمان ممالک کے انصاف کیلئے کھڑے ہونا روایت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل نے انسانی حقوق کے قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں، لگتا ہے امریکا میں صدر جو بائیڈن کے آنے سے خاص تبدیلی نہیں آئے گی، فلسطین سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ اورجو بائیڈن کے درمیان فرق نظر نہیں آرہا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ رمضان شروع ہوا تو اسرائیل نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے اور اذان دینے سے روکا، مسلم ممالک کو کم از کم فلسطین اور کشمیر کیلئے آواز تو اٹھانی چاہیے جبکہ کشمیر کمیٹی کی طرح پاکستان میں فلسطین کمیٹی بھی بنانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے