شیری رحمان

ذخیرہ اندوزی میں ملوث مافیا کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث مافیا کو پی ٹی آئی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ چینی کے بعد اب گندم بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت جان بوجھ کر ملک میں گندم بحران پیدا کرنے کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی کررہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے چکر میں حکومت اشیائے خورد و نوش کو ذخیرہ کررہی ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں گندم کی کٹائی ابھی مکمل ہوئی ہے، مئی میں گندم درآمد کرنے کا مطلب ملک میں پورا سال گندم بحران رہے گا۔ ابھی مقامی گندم کی مارکیٹ میں رسائی یقینی بنائی جاتی۔ غذائی درآمدی بل اس سال 55 فیصد بڑھ کے 6.12 بلین ڈالر تک پہنچا ہے جس کی بنیادی وجہ چینی اور گندم کی درآمد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے