وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاہدے کی بحالی کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزارت خارجہ کی کوششوں کو بھی سراہتا ہوں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی بہترین ٹیم ورک کی عمدہ مثال ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے نتیجے میں آئی ایم ایم پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے