زین قریشی

شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی 10 ووٹوں پر موٹرسائیکل دینے کی پیشکش

ملتان (پاک صحافت) شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی جانب سے اپنے حلقے میں ووٹرز کو دس ووٹوں کے بدلے ایک موٹر دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کے ضمنی انتخاب سے قبل تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی زین قریشی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔ زین قریشی پر 10 ووٹوں کے بدلے ایک موٹر سائیکل دینے کی پیشکش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے زین قریشی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیدر ریاض نے معاملےکی انکوائری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر اور سیکرٹری آر ٹی اے کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے انکوائری آفیسرز کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ممکنہ اقدامات کررہی، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے