شہباز شریف

ڈہرکی ٹرین حادثہ، شہباز شریف کی حکومت پر کڑی تنقید

لاہور (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شرین نے ڈہرکی ٹرین حادثہ پر رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تقنید کا نشانہ بنایا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افسوس موجودہ دور ٹرین کے حادثات کا دور ثابت ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مسافروں کے زخمی ہونے پر دلی دُکھ ہے، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ خیا ل رہے کہ شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی حقیقی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے ٹرین حادثے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی جگہ سمیت سکھر ڈویژن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی تحریری رپورٹ کے باوجود مجرمانہ غفلت کیوں برتی گئی؟ آخر میں اُنہوں نے کہا کہ اللّہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے