ایاز صادق

پاکستان کو مشکل سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ نے کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکل سے نکالنے کے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ایک بیان میں ایاز صادق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرے گی، پی پی نے حکومت کو قومی اسمبلی میں ووٹ دینے کا کہا ہے، اس نے قانونی سازی میں بھی سپورٹ کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے، پاکستان مضبوط ہو گا تو ہم سب مضبوط ہوں گے۔

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جو اسمبلی میں رہ کر گئے ہیں ان کی خواہش ہے کہ مل کر پاکستان کو مشکل سے نکالیں، ہم کسی سے کوئی بدلہ نہیں لینا چاہتے، 2018ء سے 2022ء تک جو دیکھا گیا اس پر نہیں چلنا چاہتے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم سب سے ملیں گے اور استدعا کریں گے کہ آئیں سب مل کر کام کریں، جہاں پاکستان کا مفاد آ جائے وہاں ہمیں ایک ہو جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے