پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے مزید 2 رہنما پارٹی چھوڑ گئے

لاہور (پاک صحافت) تحریک انصاف کے مزید 2 رہنماوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے تحریک انصاف کے 2 امیدواران خالد گھرکی اور عبدالکریم خان نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لیں ہیں۔

تحریک انصاف کے نائب صدر شیخوپورہ اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی محمد اقبال اور ننکانہ صاحب سے امیدوار طارق محمود باجوہ نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

دریں اثنا قصور سے بھی تحریک انصاف کے اہم امیدوار ندیم ہارون پارٹی کو خداحافظ کہہ گئے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 9 مئی واقعات اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد متعدد اہم رہنما پارٹی سے تعلق توڑ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے