وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف کی ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیشکش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی پیشکش کرتے ہوئے ملکی معاشی صورت حال کو مل کر بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے غیر ضروری امپورٹ کو روکا، اربوں ڈالرخرچ کرکے ہم باہر سے تیل و گیس منگواتے ہیں، ہم نے مہنگی بجلی کے بجائے سولر سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم نے تہیہ کیا ہے کہ پاکستان کو معاشی خود انحصاری کے راستے پر لے کر جائیں گے کیونکہ معاشی آزادی کے بغیر آزادی کا تصور ناممکن ہے۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیشکش کی اور کہا کہ میں نے بطور اپوزیشن لیڈر میثاق معیشت کی پیش کش کی تھی اور آج بطور وزیراعظم پھر میثاق معیشت کی پیش کش کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آج محض ایک مبارکباد کافی نہیں، ہم ہرسال دھوم دھام سے یوم آزادی مناتے ہیں، لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا اور حققت یہ ہے کہ 75 برس سے ان دنوں کو منایا ہے مگر اصل مقاصد کو اپنایا نہیں گیا۔یوم آزادی کے موقع پر میرا دل مسرور بھی ہے اور بے چین بھی، دنیا بھر کے پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آج کھلے دل سے یہ اقرار کرنا ہوگا ہم بچوں کو وہ نہیں دے سکے جو دینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج قوم کو تقسیم در تقسیم اور پارہ پارہ کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے، پچھلی حکومت نے اس ملک کو مالی محتاج بنا دیا اور آج ہمیں کئی بحرانوں کے ساتھ جذباتی بحران کا سامنا ہے، 11 اپریل سے آج تک بطور وزیراعظم میرا سب سے تلخ تجربہ یہی ہے۔ معاشی حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جدوجہد کی ابتدا کرچکے ہیں، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کی اور پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، پچھلی حکومت نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ 48 ارب ڈالر قرض لیا، قرض کے سود کی ادائیگی بھی محال ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے