احسن اقبال

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئے۔ احسن اقبال

نارووال  (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سال میں ملک میں جاری مہنگائی اور بے روزگاری نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے صرف تین سالوں میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ اشیائے ضرورت کی چیزیں عوام کی دسترس سے دور ہوچکی ہیں اور بے روزگاری نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیازی نے ملک کو دنیا کے سامنے اتنا کمزور کر دیا کہ بھارت نے بھی یہ قدم اٹھا لیا، ان میں اتنی طاقت نہیں کہ یہ اسلامی سربراہی کانفرنس بلا سکیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،جسےعمران خان نے بھارت کے خونی پنجوں میں دیدیا ہےاور مودی نے کشمیر کو ہڑپ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے