ارباب عالمگیر

ارباب خاندان کے پی پی سے اختلافات ختم، قومی اور صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ دی جائے گی

پشاور (پاک صحافت) پشاور میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ارباب خاندان کے پارٹی سے اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ نے سابق وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر سے ملاقات کر کے ان کو منا لیا ہے۔ ارباب خاندان پیپلز پارٹی کی قیادت سے ناراض تھا اور پارٹی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ارباب عالمگیر قومی اور ان کے صاحبزادے ارباب زرک صوبائی اسمبلی کی نشست سے انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست عاصمہ عالمگیر کو ملے گی۔

ارباب عالمگیر نے این اے 31 اور زرک خان نے پی کے 80 کے لیے جبکہ عاصمہ عالمگیر نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی ارباب عالمگیر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے جو گلے شکوے تھے وہ دور ہو گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے اور اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ طویل وابستگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے