رضا ربانی

حکومتی پالیسی جاننا ہر شہری کا حق ہے، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی مبہم پالیسیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیساں جاننا ہر شہری کا حق ہے۔ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا دہشت گرد گروپوں نے ریاست کے نظام کو پارہ پارہ کیا پھر بھی ریاست خاموش رہی۔ اس میں سیاسی قوتوں کی شمولیت صفر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ 1947 سے آج تک ریاست نے انتہا پسند اورجہادی عناصر کو سپورٹ کیا۔ میرا کلچر عرب کلچر نہیں ہے بلکہ میرا کلچر انڈس سویلائزیشن ہے۔ رضا ربانی نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا حصہ ہے اور پاکستان کی ریاست کا مطلب ملٹری اور سول بیوروکریسی ہے۔ اس میں ایوان میں اس طرف اوراُس طرف بیٹھے ہوئے لوگ شامل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹر رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ لاپتہ افراد کوان کے اہلِ خانہ ڈھونڈتے ہیں تو اُن کو نہیں چھوڑا جاتا، ریاست ہمیشہ خاموش تماشائی بن کر تمام معاملات کو دیکھتی رہی۔سابق چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم طالبان کی حمایت تو ضرور کرتے ہیں لیکن افغان فورسز نے باڑ لگانے سے روک دیا ہے۔ وزیر خارجہ ایوان کو یہ بتائیں گے کہ افغانستان نے ہمیں باڑ لگانے سے کیوں منع کیا؟ ریاست اب مزید خفیہ معاہدوں کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ ہم نے ٹی ٹی پی کے ساتھ سیز فائر مذاکرات کئے لیکن  آج بھی  ہمارے جوان سیز فائر کی خلاف ورزی پرشہید ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے