وزیر اعظم

وزیر اعظم کا جنوبی وزیرستان کے عوام کے لئے بڑا اعلان

وزیرستان (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ   ہم نے اس علاقے کو ترقی دینی ہے، احساس پروگرام کے ذریعے غریب لوگوں کی مدد کریں گے، تعلیم اور روزگار پر بھرپور توجہ دیں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کا انضمام روکنے اور انتشار پھیلانے کی بڑی کوشش کی گئی لیکن تاریخ ثابت کرے گی کہ یہ فیصلہ درست تھا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  عمران خان نے اعلان کیا کہ یہاں پر ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ ملے گا اور ہم یہاں پر ڈیم بنا کر پانی کا مسئلہ بھی حل کریں گے جب کہ یہاں پر نوجوانوں کو اسکالرشپ دیں گے اور پیچھے رہ جانے والے علاقوں میں نوجوانوں کے لیے زیادہ اسکالر شپس رکھیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت انٹرنیٹ کے ذریعے وزیرستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے اور نوجوانوں کو اکسانے کی کوشش کرسکتا ہے لیکن عسکری حکام سے بات چیت کے بعد نوجوانوں کے لیے انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آج سے یہاں 3 جی اور 4 جی کھل جائے گا، جنوبی وزیرستان کے نوجوانوں کی یہ بہت ڈیمانڈ تھی، یہ فیصلہ آپ کے مستقبل کے  لیے بہترین فیصلہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے