امریکی اٹارنی جنرل نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امکانات کو مسترد کردیا

امریکی اٹارنی جنرل نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امکانات کو مسترد کردیا

امریکی اٹارنی جنرل ولیئم بار نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابی نتائج میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل ولیئم بار نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابی نتائج میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

ولیئم بار کے مطابق اب تک کہیں سے بھی دھاندلی کا کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جو نتائج پر اثر انداز ہوا ہو، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے انتخابی نتائج میں دھاندلی کے الزامات کی محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ تحقیقات کر رہے ہیں تاہم اب تک کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جو ان الزامات کو ثابت کرسکے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہارنے والی ریاستوں میں انتخابی نتائج کو چیلنج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

آسٹریلیا فلسطین کی حمایت میں مظاہروں پر پابندی لگانے کی کوشش کر رہا ہے

پاک صحافت 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے الاقصیٰ طوفان آپریشن کی برسی کے موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے