شاہ محمود قریشی

پانچ فروری کو کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہارکرینگے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری رکھے ہوئے ہے. پانچ فروری کو کشمیریوں کےساتھ بھرپور یکجہتی  کا اظہار کریں گے۔ وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ کشمیر سے متعلق دنیا کا بیانیہ تبدیل ہورہاہے، عالمی ادارے بھارت کے خلاف ہورہے ہیں، ارکان پارلیمنٹ کو کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم چین سے زرعی شعبے کے تعاون پر زور دے رہے ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاک چین سے زرعی تعاون بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار بڑھنے سے انڈسٹری کو فروغ ملے گا، پاکستان امریکا کے ساتھ بھی زرعی تعاون چاہتاہے، کپاس ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران سے نکل آئی ہے، ایک وقت تھا ہماری کپاس کی پیداوار بھارت سے زیادہ تھی۔ انہوں نے کشمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری رکھے ہوئے ہے. پانچ فروری کو کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی  کا اظہار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے