رئیسی

ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) کمشنر کراچی نے 23 اپریل کو شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی ڈویژن نے غیرملکی معززین کی آمد پر تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یاد رہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر کل 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ موون پک ہوٹل 22 اپریل سے 24 اپریل حکومتی تحویل میں ہوگا۔

ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق ہوٹل میں 22 اپریل سے 24 اپریل تک کی جانے والی تمام بکنگ منسوخ کردی گئی ہیں، ہوٹل میں موجود تمام دکانیں بھی بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے