رانا تنویر

امید ہے 2025 کے آخر تک مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر لے آئیں گے۔ رانا تنویر

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا تنویر کا کہنا ہے کہ امید ہے 2025 کے آخر تک مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر لے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ رمضان میں ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، پنجاب میں مریم نواز نے رمضان نگہبان پیکج شروع کیا ہے۔ وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کردیا۔ رمضان نگہبان پیکج میں 19 اشیا دی جارہی ہیں۔

رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کا سلسلہ ابھی چل رہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر کم قیمت پر اچھی کوالٹی کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے رمضان کے بعد وزیراعظم سے بات کروں گا، سبسڈی بڑھا کر وافر مقدار میں لوگوں تک یہ سہولت فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے