شاہد خاقان عباسی

آرڈیننس کا مقصد چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت آرڈیننس کے ذریعے نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا چاہتی ہے تاکہ مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری رہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کے دو ہی اہم مقاصد ہیں جو میں پہلے ہی بتاچکا ہوں۔ نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کرکے اسے ماضی کی طرح سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا ہے۔

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ حق کی آواز دبانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جاتا ہے، سچ اور جھوٹ عوام کے سامنے آنا چاہئے، قول و فعل کے تضاد نے ملکی حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی پوری دنیا پر عیاں ہے۔ انہوں نے نیب کی کارروائی عوام کو براہ راست دکھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے