ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان

لندن (پاک صحافت) پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب سیاست پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتا، میں نے اپنا فرض پورا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نےلندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا فریضہ پورا کر دیا اب میں مطمئن ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اتنا بتا دیا، اب میرا ضمیر مطمئن ہے، اب میں سیاست پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتا‘۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہاکہ  میں نے  اپنا فریضہ ادا کر دیا ہے، میں نے 22 کروڑ عوام کو آوازیں دیں، صدائیں دیں، اپنے کارکن شہید کرائے، ہمارا خون بہا، اسلام آباد میں 75 دن ہر روز آواز دی، کہ اگر آج نہیں اُٹھو گے تو کبھی اُٹھ نہیں سکو گے، تمہارے لئے دروازے بند ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے