کورونا وائرس

ملک میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق، 1923 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کرگئے  اور مزید 1900 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 393 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,471,172 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 923 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 930,511 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 22 ہزار 350 ، پنجاب میں 3 لاکھ 41 ہزار 789، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 072، اسلام آباد میں 81 ہزار 626، بلوچستان میں 25 ہزار 589 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 456 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 629 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد48 ہزار 937 ہے۔ جب کہ3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.81 فیصد ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 21 ہزار 189 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے