پنٹاگون نے امریکی فوجی جیل گوانتانا موبے کے قیدیوں کو کورونا ویکسین نہ دینے کا فیصلہ کرلیا

پنٹاگون نے امریکی فوجی جیل گوانتانا موبے کے قیدیوں کو کورونا ویکسین نہ دینے کا فیصلہ کرلیا

واشنگٹن (پاک صحافت) امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گوانتانا موبے امریکی فوجی جیل میں 40 کے قریب قیدی موجود ہیں لیکن تاحال انہیں کورونا ویکسین نہیں دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان نے رواں ہفتے گوانتانا موبے کے قیدیوں کو کورونا ویکسین دینے کا اعلان کیا تھا تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے ان کے بیان پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے کہا کہ گوانتانا موبے میں کسی بھی قیدی کو کورونا ویکسین فی الحال نہیں دی گئی جبکہ پینٹاگون نے گوانتانا موبے جیل میں قیدیوں کو کورونا ویکسین دینے کا منصوبہ ترک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گوانتانا موبے جیل میں خالد شیخ کے علاوہ اسامہ بن لادن کے باڈی گارڈ معازحمزہ اور نائن الیون حملے کا منصوبہ ساز خالد شیخ بھی قید ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے