کابینہ

وفاقی کابینہ کا پاک چین تجارت کو توسیع دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ نے پاک چین تجارت کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چین کے ساتھ 4 پروٹوکولز پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کے لیے پروٹوکول پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کے پروٹوکولز پر دستخط کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کیے جائیں گے۔ ان پروٹوکولز کا مقصد چین کے لیے گدھوں کی کھالوں کی برآمد کو ریگولیٹ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق خشک مرچیں، بیف، ڈیری مصنوعات کی چین کے لیے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی۔ پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی جبکہ صحت، حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر عملدرآمد ہوگا۔

پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف سے پہلے ہی توثیق کروائی جاچکی ہے جبکہ وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے