حسین حقانی

عمران خان دنیا میں پاکستان کی تنہائی کا سبب بنے ہیں۔ حسین حقانی

اسلام آباد (پاک صحافت) حسین حقانی کا کہنا ہے کہ عمران خان دنیا میں پاکستان کی تنہائی کا سبب بنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ میں نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر کسی کو گالیاں نہیں دیں کہ بعد میں معافیاں مانگوں، عمران خان سچ بولیں اور قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بات کریں۔ میرے موقف کی وجہ سے عمران خان مجھے غدار تک کہتے رہے، یہ احمقانہ بات ہے کہ کسی کے ساتھ مل کر میں نے ان کی حکومت ختم کرائی۔

حسین حقانی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو 174 ارکان اسمبلی نے ووٹ کی طاقت سے ہٹایا، میرا ان 174 ارکان اسمبلی میں سے کسی سے رابطہ نہیں تھا۔ عمران خان نے 26 سال میں اپنا امریکا مخالف امیج بنایا، امریکا کو عمران خان کے امیج کیلئے میری ضرورت نہیں، میں نہ لابسٹ ہوں نہ مجھے اس مد میں کوئی ادائیگی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں میرے لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، جنرل باجوہ اور ان کے ادارے نے کئی برس قوم کو یہ باور کرایا کہ میری رائے پاکستان مخالف ہے، میری تو ایک زمانے میں عمران خان سے بھی دوستی رہی ہے، مسئلہ یہ نہیں کہ کس سے کس کی ملاقات ہوئی۔

حسین حقانی نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ یہ دو اور دو کو 28 کیسے بناتے ہیں؟ شیریں مزاری کو اپنے گھر میں کیڑے مکوڑوں کی موجودگی بھی امریکی سازش دِکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے