مریم نواز

20 سیٹوں میں سے 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں۔ مریم نواز کا عمران خان کو پیغام

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ  اپنی ہی 20 سیٹوں پر 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں۔ پچھلے الیکشن کی پانچ سیٹیں بھی تم سے چھین لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر عمران خان کا اٹیک وہ دھاندلی نہیں جو ہوئی ہی نہیں، بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔ اب الیکشن کمیشن کو اس کیس کا فیصلہ سنانا چاہئے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد سامنے آچکے ہیں جن کا منظرِ عام پر لایا جانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ سنائے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے