ترکی ترجمان ایوان صدر

ترکی اور اسرائیل کی فلسطینی گیس کو یورپ منتقل کرنے کیلئے بات چیت

انقرہ (پاک صحافت) ترک ایوان صدر کے ترجمان نے ترکی کے اسرائیل کے ساتھ چوری شدہ فلسطینی گیس یورپی یونین کو منتقل کرنے کے لیے مذاکرات کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم گیلن نے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیلی حکومت فلسطین سے چوری شدہ گیس کی یورپی یونین کو منتقلی کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں اور اس سلسلے میں دونوں فریقین کے وفود کی ملاقات آئندہ ماہ متوقع ہے۔

ترک ایوان صدر کے ترجمان گیلن کا مزید کہنا تھا کہ انقرہ اور تل ابیب کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ مشرقی بحیرہ روم سے آنے والی گیس (مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تل ابیب کی طرف سے چوری کی گئی گیس) یورپی یونین کے لیے روسی ایندھن کی جگہ لے سکتی ہے۔ جبکہ ترکی اس عمل کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اقصی

مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا ایک بار پھر حملہ

پاک صحافت سیکڑوں صیہونی آباد کاروں نے ایک بار پھر مقبوضہ القدس شہر میں مسجد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے