حملہ

کراچی میں راہگیر پر پانچ کتوں کا حملہ، بزرگ شہری لہولہان

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے علاقے فیروزآباد میں پانچ کتوں نے ایک برزگ راہگیر پر حملہ کردیا، کتوں کے حملے کے نتیجے میں شہری لہو لہان ہوگیا، جس کی خوفنکا ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ جس میں واضح طور پر کتوں کا حملہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بزرگ شہری کو علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروز آباد میں 5 پالتو کتوں نے بزرگ راہگیر کو لہولہان کردیا، کتے ڈیڑھ منٹ تک بزرگ شہری کو بھنبھوڑتے رہے۔ خیال رہے کہ مالک پالتو کتوں کو ساتھ لے کر ٹہلنے نکلا تھا، کتوں نے حملہ کیا تو وہ بھی انہیں قابو کرنے میں ناکام رہا۔ دوسری جانب  بزرگ شہری کو علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سندھ کے متعدد اضلاع میں کتے کے کاٹے کے بڑھتے واقعات پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل افسر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کو کتے کے کاٹنے کے واقعات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی اور چیف میونسپل سمیت دیگر میونسپل افسران کو ہر ہفتے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے