پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا اسپیکر کو خط، استعفی منظور نہ کرنے کی درخواست

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن قومی اسمبلی نے اسپیکر کو خط لکھ کر اپنا استعفی منظور نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ناصر خان موسٰی زئی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا ہے۔ خط میں ناصر خان موسی زئی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے استعفی منظور نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسپیکر آفس استعفوں کے معاملے کو اچھی طرح جانتا ہے، میرا استعفی دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ آج اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے