واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک دلچسپ اور بہترین ٹِرک کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک دلچسپ اور بہترین ٹِرک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں اب صارفین اپنی تصاویر کو ڈیجیٹل اواتار میں تبدیل کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ اواتار کا فیچر دسمبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو اپنا اواتار بنانے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی بلکہ سیلفی کو ہی کارٹون ڈرائنگ میں بدلنا ممکن ہوگا۔ ابھی ڈیجیٹل اواتار کو خود بنانا پڑتا ہے، جیسے ملبوسات، جلد کی رنگت، شخصیت کا انداز اور دیگر چیزوں کا جائزہ لینا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ ابھی ڈیجیٹل اواتار کو خود بنانا پڑتا ہے، جیسے ملبوسات، جلد کی رنگت، شخصیت کا انداز اور دیگر چیزوں کا جائزہ لینا پڑتا ہے۔ مگر اب جو اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے، اس کے تحت آپ کو بس ایک سیلفی اپ لوڈ کرنا ہوگی، جس کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے مکمل اواتار تیار کرکے آپ کے حوالے کر دیا جائے گا۔اس کے بعد اگر دل کرے تو آپ لباس یا دیگر تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے