مہنگائی

پاکستان میں مہنگائی بھارت اور بنگلادیش سے زیادہ ہے، سروے رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں مہنگائی سے متعلق ایک سروے رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان میں مہنگائی بھارت اور بنگلادیش سے بھی زیادہ ہے۔ سروے کے مطابق حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی اور سارے دعوے دھرے رہ گئے۔ عوام کے لیے آج بھی غذائی اشیاء کی مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران ملک میں مہنگائی سے متعلق سروے  کی حقائق سے آگاہ کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ 2020 اور 2021 کے ایک بھی مہینے میں پاکستان میں مہنگائی بنگلادیش اور بھارت سے کم نہیں ہوسکی بلکہ بہت زیادہ رہی۔

واضح رہے کہ سروے کے مطابق اپریل 2020 سے اپریل 2021 کے دوران کم آمدنی والے گھروں کی آمدنی میں 17 فیصد کمی ہوئی، جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کے خرچے میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ ان گھروں کا صرف کھانے پینے پر آمدنی کا چھیالیس فیصد خرچ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے