آپریشن

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

وزیرستان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کے دوران 2 ملک دشمن دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت دہشت گرد کمانڈر رشید عرف جابر اور دہشت گرد عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ  16۔ 17 مئی کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)    کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی وارداتوں میں سرگرمی سے ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے