سراج الحق

حکومت سمندرپار پاکستانیوں کو دی جانے والی اعلان شدہ مراعات کو یقینی بنائے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں کو دی جانے والی مراعات اور حقوق کو یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قطر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اوورسیز کمیونٹی پاکستان میں مقیم افراد کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجتی ہے تو ان کے بیرونی ممالک میں مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ملک کی حکمران اشرافیہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے ناآشنا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ممالک میں قائم پاکستانی سفارت خانوں کو اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔ بیرون ملک پاکستانی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مگر حکومت ان کے حقوق کا تحفظ نہیں کر رہی۔ پاکستانی حکام کو بیرون ملک کام کرنے والے کارکنان اور مزدوروں کے انسانی اور قانونی حقوق کے بارے میں متعلقہ حکومتوں سے بات کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے