پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتے کو ہوگی، ماہرین فلکیات

کراچی (پاک صحافت) ماہرین فلکیات نے عید الفطر کے حوالے سے پیشگوئی کر دی، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہوگی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہوگا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوکر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کے حساب کے مطابق سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے اور اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے لہٰذا 20 اپریل کو جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند قطعی نظر نہیں آئے گا اس لیے پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہوگی۔

واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہےکہ سورج گرہن کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں موسم بہت خراب ہوگا، آفات، حادثات، زلزلوں، مٹی کا طوفان، آندھی، بے موسم بارشوں و ژالہ باری کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے