وزیراعظم شہباز شریف

ن لیگ کے صدر شہباز شریف کل اہم دورے پر کراچی پہنچیں گے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کل اہم دورے پر کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سمیت  دیگر اہم شخصیات اور کاروباری حضرات سے ملاقاتیں کریں گے۔  خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 29 اگست کو پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر سہ پہر لاہور سے کراچی روانہ ہوں گے۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر نون لیگی رہنما شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔ یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کراچی ایئر پورٹ سے ریلی کی شکل میں لے جایا جائے گا۔

واضح رہے کہ  ن لیگ کے صدر شہباز شریف اپنے دورۂ کراچی کے دوران مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ نون سندھ کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔  جس میں تنظیمی امور اور مفتاح اسماعیل کے استعفے کا معاملہ زیرِ غور آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے