شرجیل میمن

سندھ میں سیلاب کے باعث اب تک 616 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث اب تک 616 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 68 لاکھ سے زائد ہے۔ حکومتی ریلیف کیمپوں میں 5 لاکھ سے زائد متاثرین موجود ہیں، جبکہ لائیو اسٹاک کا نقصان 48 ہزار سے زائد ہے اور سیلاب اور بارشوں کے باعث 44 لاکھ سے زائد ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوئیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ خیرپور اور نوشہرو فیروز میں جمع ہونے والے پانی کو پمپنگ کے ذریعے روہڑی کینال میں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوشہرو فیروز اور پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیلاب کی صورتحال پراسپیشل ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے