پاک فوج

پاک فوج کیجانب سے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیاں جاری

کوئٹہ (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے اور بحالی کے لئے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی، ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے سیلاب زدگان کو پناہ گاہیں، خوراک، طبی دیکھ بھال، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں 19 ریلیف کیمپس کام کررہے ہیں۔ نصیرآباد، بولان، سبی، حب، بیلہ کے ریلیف کیمپوں میں 886 افراد کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور سول انتظامیہ کی جانب سے سبی، پشین، موسٰی خیل، بولان، قلات، جھل مگسی، بیلہ، اوتھل اور حب میں 2128 راشن کے پیکٹس سیلاب متاثرین کو فراہم کیے گئے ہیں جس میں آٹا، دالیں، چاول، چینی، کوکنگ آئل، پانی، دودھ اور جوس کے کارٹن وغیرہ شامل ہیں، اس کے علاوہ گرم ملبوسات، جوتے، ٹینٹ اور لحاف وغیرہ بھی مستحق لوگوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ نصیر آباد کے علاقوں منجھی شوری، ربی، بیدرپل سے ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر کے ریلیف کیمپس اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے