ہرناز سندھو

ہرناز سندھو کی جانب سے بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار

ممبئی (پاک صحافت) مِس یونیورس 2021 کا تاج اپنے سر پر سجانے والی بھارتی حسینہ ہرناز سندھو کی جانب سےفلم انڈسٹری بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔  خیال رہے کہ ہرناز سندھو نے اپنے فلمی کیرئیر کے حوالے سے کہا کہ ’میں ناصرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ کا بھی حصہ بننا پسند کروں گا اور اس کے ذریعے میں دقیانوسی تصورات کو توڑنا پسند کروں گی۔‘

تفصیلات کے مطابق ہرناز سندھو جو پہلے ہی چند پنجابی فلموں میں کام کر چکی ہیں، وہ اب ناصرف ہندی سنیما میں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنے لیے جگہ بنانے کی منتظر ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ’میں ایک ایسے ماحول کی پرورش کرنا چاہتی ہوں جہاں ساتھی خواتین صحت اور حفظان صحت کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرنے میں آسانی محسوس کریں۔‘

واضح رہے کہ مِس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ہرناز سندھو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’یہ پورے بھارت کے لیے ایک بہت بڑا جشن ہے کیونکہ ایک بھارتی خاتون کو 21 سال بعد یہ تاج پہننے کا موقع ملا ہے۔‘ یاد رہے کہ ہرناز سندھو سے پہلے دو بھارتی اداکاراؤں نے مِس یونیورس کا خطاب جیتا ، اداکارہ سشمیتا سین نے 1994ء میں اور لارا دتہ نے 2000 میں مِس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے