7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یومِ فضائیہ کے موقع پر کہا ہے کہ 7 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ انہوں نے یومِ فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 1965ء کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاک فضائیہ کے فخر اور فخرِ پاکستان محمد محمود عالم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر بھارت کے 5 طیارے تباہ کر کے تاریخ رقم کی۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے یومِ فضائیہ کے موقع پر ستمبر 1965ء کی جنگ کی مناسبت سے پاکستان ایئر فورس کے سپوتوں کی جراّت و بہادری پر بننے والی مختصر دستاویزی فلم جاری کی ہے۔ اس دستاویزی فلم میں ستمبر 1965 میں ہوئے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے