افغان باشندے

پاکستان سے غیرقانونی مقیم ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کی اپنے ممالک واپسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں غیرقانونی مقیم ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد اپنے ممالک واپس جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے غیرقانونی مقیم ایک لاکھ 40 ہزار 322 افراد اپنے ممالک واپس جاچکے ہیں اور یہ تمام افراد رضا کارانہ طور پر اپنے ملک واپس گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری اور ملک بدری کا عمل شروع ہوچکا ہے، غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی رضاکارانہ واپسی بھی جاری رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان سے واپس جانے والوں اور ملک بدر کیے جانے والوں سے عزت و احترام کے ساتھ برتاؤ کیا جائے گا، خوراک و طبی امداد سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے