ریلوے

پاکستان ریلوے کا عید الاضحیٰ پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان ریلوے نے عید الاضحی پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ  عید الاضحیٰ کے موقع پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ،کراچی اور لاہور سے 3 اسپیشل ٹرینیں چلیں گی جس میں پہلی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے 26 جون کو روانہ ہوگی جب کہ کراچی سے لاہورکیلئے عید اسپیشل ٹرین 27 جون کو چلے گی۔تیسری اسپیشل ٹرین عید کے بعد 3جولائی کو لاہورسے کراچی کیلئےچلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکام کا کہنا ہےکہ عید اسپیشل ٹرینیں 10 ،10  بوگیوں پرمشتمل ہوں گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل  قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے