مصدق ملک

وزیر اعظم کا حکم ہے کہ توانائی کیلئے مقامی ایندھن کا استعمال کیا جائے، مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت)  وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہوزیر اعظم کا حکم ہے کہ توانائی کیلئے مقامی ایندھن کا استعمال کیا جائے، مقامی گیس و تیل کے ذخائر پر فوکس کرنا ہو گا، ہر سال 10 فیصد گیس کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس درآمد کرنے سے بیلنس آف ٹریڈ بھی متاثر ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں توانائی کا بحران ہے، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے وقتا فوقتا عوام کو انفارمیشن دی جائے، روس کی جنگ کی وجہ سے گیس عالمی مارکیٹ میں موجود نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور بین الاقوامی ایکسپلوریشن کمپنیوں سے مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں ایک گروپ بنایا گیا ہے، سولر سے توانائی حاصل کرنے کیلئے معاملات کو سادہ بنانے کیلئے سسٹم بنا رہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی صاحب اس معاملے پر بھرپور غور کر رہے ہیں، ہمارے جانے سے پہلے سولر سے 4 سے 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہونی شروع ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے