پاکستان حملہ کریگا تو نظر بھی آئیگا، گونج بھی سنائی دیگی، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی 15 مقامات پرحملہ کرنے کی من گھڑت کہانی ہے، پاکستان جب حملہ کرے گا تو ہمیں یا بھارت کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی، دنیا کو پتا چل جائے گا کہ یہ پاکستان نے حملہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے، بھارت کے کئی مسلح ڈرونز نے کئی مقامات پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے گرائے یہ شاید بھارت سے ہضم نہیں ہورہا ، بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے یہ حرکتیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب کے کسی شہری علاقے میں کوئی کارروائی نہیں کی، ایک ذمہ دار ملک کے طور پر پاکستان نے ہر ممکن اسٹریٹیجک احتیاط کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ بھارتی ڈرونز نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو ہماری آرمی، نیوی اور فضائیہ الرٹ ہیں لہٰذا پاکستانی بہن بھائیوں کوئی گھبرانے کی ضرورت نہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں مسلح افواج دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے