مریم اورنگزیب

عمران صاحب گھبرانے کا نہیں، اب گھر جانے کا وقت ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب! گھبرانے کا نہیں، اب گھر جانے کا وقت ہے۔چار سال میں عوام کے لئے کچھ کیا ہوتا تو نواز شریف اور شہباز شریف کو نہ کرنا پڑتا، نواز شریف مسکراتا رہے گا، عمران صاحب روتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ  عمران صاحب نے آج عوام سے گفتگو نہیں بلکہ نوکری میں توسیع کی درخواست تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ہارے ہوئے، مایوس، نالائق اور چور ثابت ہوجانے والے شخص کے جذبات کا اظہار تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے قوم کی دعائیں لیں، عمران صاحب نے بددعائیں لیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہاکہ روئیں، چیخیں، پٹیں جو مرضی کہیں، عمران صاحب گھر جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ  ‎عمران صاحب بہت نواز شریف اور شہباز شریف ہوگیا، اب گھر جائیں۔ روئیں، چیخیں، پٹیں جو مرضی کہیں، عمران صاحب گھر جانے کا وقت ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے