عمر شریف

پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار عمر شریف انتقال کرگئے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے معروف اور بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ فنکار عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔ انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک منتقل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع نے عمر شریف کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ عمر شریف کو علاج کے لیے جرمنی منتقل کیا گیا تھا۔ عمرشریف علاج کی غرض سے امریکا روانہ ہوئے تھے تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں جرمنی کی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

یاد رہے کہ عمر شریف گزشتہ طویل مدت سے علیل تھے جبکہ پاکستان میں بھی ان کا علاج و معالجہ جاری تھا اور بہتر علاج کے لئے انہیں بیرون ملک منتقل کیا گیا تھا۔ معروف فنکار عمر شریف نے متعدد فلموں اور اسٹیج ڈراموں کے علاوہ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ہزاروں اسٹیج پروگرامز کئے۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک مزاحیہ فنکاری سے عوام کو مسکراہٹیں دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے