جہانگیر ترین

جہانگیر ترین علاج کے لئے لندن روانہ ہوگئے

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے بانی اور باغی رہنما جہانگیر ترین اچانک علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ عوامی اور سیاسی حلقوں میں ان کے متعلق چہ میگوئیاں شروع۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما جہانگیر ترین میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل گزشتہ دنوں جہانگیر ترین ایک ہفتے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہے ہیں۔ جس کی بعد وہ اپنے گھر شفٹ ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین ایک ہفتے لندن میں رہیں گے جہاں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔ لندن روانگی سے قبل انہوں نے پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ کے نام اپنا پیغام بھی چھوڑا ہے۔ پیغام میں جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن جا رہا ہوں، آپ لوگوں نے متحد اور رابطے میں رہنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے