مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے حلف سے غداری کی ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم عمران خان کو غدار وطن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی رائے نہیں لی گئی عمران خان نے اسمبلی تحلیل کردی،صدر نے بھی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حلف سے غداری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے حساس مسئلے پر متنازع رولنگ دی، ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عمران خان نے مفروضے کی بنیاد پر قومی اسمبلی تحلیل کرائی، یہ خطرناک کھیل ہے اور کسی قیمت پر اسے آگے بڑھنے نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ پورے ملک کو ایک بحران میں مبتلا کردیا گیا ہے۔ کس منہ سے عوام میں جاؤ گے، تمہارا عوام میں جانا منہ دکھانا بہت بڑی بات ہے، عمران خان! تم ہیرو نہیں زیرو بن چکے ہو۔ تم میں ہمت ہے تو پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرو، سن لو تمہارا کھیل نہیں چلنے دیں گے، اس طرح الیکنش میں جانا ہمیں قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے