پاکستان تمام تر حالات میں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام تر حالات میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے آزاد جموں و کشمیر کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج سے 75 سال قبل کشمیری عوام نے زبردست جدوجھد اور لازوال قربانیوں کی بدولت آزاد جموں و کشمیر حکومت کی بنیاد رکھ کر یہ ثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر بھارت کے تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کا یہ سفر آج بھی جاری ہے اور آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ غیور کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ اپنے آباؤ اجداد کی طرح حق خودارادیت کے جذبے سے سر شار اور پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری خواتین سے زیادتی، پیلٹ گن کے استعمال، ماورائے عدالت قتل جیسے بھارتی ریاستی دہشت گری کے ہتھکنڈے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو شکست دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے