آصف زرداری

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر نے آصف زرداری کو حمایت کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف علی زرداری سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں بلوچستان کے مسائل سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ اور نائب سیکریٹری جنرل نصیب اللہ بازئی، سینیٹر ثناء جمالی، سینیٹر دنیش کمار اور سینیٹر ثمینہ ممتاز آصف ولی زرداری سے ملے اور ان سے بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل میں مدد مانگی۔

صدر زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کے وفد کو بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل میں مدد کی یقین دہانی کرائی، جبکہ سینیٹرز کے وفد کی جانب سے صدارتی انتخابات میں غیرمشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

صدر زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کے وفد کی جانب سے غیرمشروط حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے