حکومتی اتحاد

پی ڈی ایم جلسے کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت کو خبردار کر دیا

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)  کے جلسے کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، جلسے سے خطاب میں اویس نورانی نے شاہ محمود قریشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں وزیر خارجہ کی جگہ ڈبّا پیر مسلط ہے جس کا گھر نذرانوں سے چلتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہماؤن نے پی ڈی ایم جلسے کے دوران پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،  ذرائع کے مطابق آفتاب شیرپاؤ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چوری نہ ہو اور صوبوں کو اپنے حقوق ملیں تو ملک مضبوط ہوگا جبکہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کراچی میں 5 میٹرو لائن بنا کر دکھائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب کے دوران پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے آسروں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا۔جہاں زیب جمال دینی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں چھ، چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آج کے بعد نیازی کو استعفا دے دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے